[go: nahoru, domu]

مندرجات کا رخ کریں

فورمن کرسچین کالج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعارف

فارمین کرسچین کالج پاکستان کے شہر لاہور کا ایک بڑا نجی تعلیمی ادارہ ہے۔ جسے اب چارٹر یونیورسٹی کا درجہ بھی حاصل ہو گیا ہے۔ اسے بورڈ برائے ثانوی تعلیم لاہور کی جانب سے پنجاب کا سب سے بہترین کالج قرار دیا گیا ہے۔ اس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں اپنی تاریخی اہمیت، اعلی روایات اور بہترین تعلیمی ماحول کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ اس کا نام اس کالج کے بانی ڈاکٹر چارلس ولیم فارمین کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس وقت تقریبا چار ہزار طلباء اس ادارے میں زیر ے تعلیم ہیں جن کا تعلق پورے پاکستان سے ہے۔

فائل:Sinclairhall.jpg
"سنکلئر ہال" کالج کی مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا مرکز ہے


تاریخ

فارمین کرسچین کالج لاہور برصیغر کے چند تاریخی اور معیاری کالجز میں سے ایک ہے۔ اس کے بانی ایک انگریز ڈاکٹر چارلس ولیم فارمین تھے۔ جب وہ 1847ء میں برصیغر تشریف لائے تو یہاں کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں شروع کیں۔ دو سال بعد وہ لاہور تشریف لائے اور رنگ محل سکول لاہور کے نام سے اپنا تعلیمی رفاہی کام شروع کیا۔ 1865ء میں اس سکول کو کالج کا درجہ دے دیا گیا اور اس کا نام کالج کے بانی ڈاکٹر چارلس ولیم فارمین کے نام پر رکھ دیا گیا۔ ڈاکٹر چارلس ولیم فارمین نے پنجاب میں تعلیم کو عام اور معیاری کرنے کے لیے بڑی سنجیدہ کوششیں کیں۔

یل یونیورسٹی کتب خانے میں فارمین فیملی پیپرز سے ایک اقتباس

Charles William Forman arrived in India in 1864 and, two years later, settled in Lahore in north India (now Pakistan). He was the founder of the Rang Mahal School in Lahore, the first English-speaking school in north India. This school added a college department in 1865, which was later known as Forman Christian College. Forman was very influential in developing the educational system of the Punjab area. He served on ring his lifetime.

ڈاکٹر سر جیمز سی آر ایونگ کالج کے 30 سال تک پرنسپل رہے اور 1917 میں خیر باد کہا۔ ان کے نام پر کالج میں ایک لائبریری بحی موجود ہے۔


حکومتی تحویل اور واپسی

حکومتی تحویل

1972ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی سوشلسٹ طرز حکومت میں اس ادارے کو باقی بڑے اداروں کی طرح حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔ اور اس کا فارمین کرسچین کالج سے گورنمنٹ فارمین کرسچین کالج رکھ دیا گیا۔


چرچ کو کالج کی واپسی

صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کالج کو حکومتی تحویل سے نکال کر امریکی Presbyterian Church کے حوالے کر دیا گیا جو کہ کالج کو حکومتی تحویل میں لیے جانے سے پہلے سکول کی ملکیت رکھتا تھا۔ صدر پرویز مشرف خود اسی کالج کے فارغ اتحصیل ہیں۔


انتظام

ستمبر 2004 میں صدر مشرف کے کالج کے دورہ پر حکومت پنجاب نے کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا۔ اب کالج کا کنٹرول امریکی Presbyterian Church کے پاس ہے جبکہ مقامی طور پر کالج کوکالج کا بورڈ آف گورنرز چلاتا ہے جس کے ممبران مختلف کرسچین سوسائٹیز کرتی ہیں۔ 20 مارچ 2003ء سے ڈاکٹر پیٹر ایچ آرماکوسٹ اس کالج کے ریکٹر کی حیثیت سے اسے چلا رہے ہیں جبکہ وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقعہ Eckerd College کے بھی سربراہ ہیں۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سی جے دوباش ہیں۔


جامعہ کے شعبہ جات

جامعہ کے اساتذہ

فارمین کرسچین کالج جو کہ اب جامعہ یعنی یونیورسٹی قرار دی جاچکی ہے،پاکستان کی چند ایسی یونیورسٹی میں شامل ہے جہاں نہایت اعلی قابلیت اوراعلی تعلیمی پس منظر رکھنے والے اساتذہ کی سہولت موجود ہے۔ کئی اساتدہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں جبکہ باقی کم سے کم ایم فل اور ماسٹرز کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔


جامعہ کے شعبہ جات

  • شعبہ برائے عمرانیات
  • شعبہ برائے کیمیا
  • شعبہ برائے طبعیات
  • شعبہ برائے حیاتیات
  • شعبہ برائے بزنس اسٹڈیز


طلباء تنظیمیں

کالج میں نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی کئی طلباء تنظیمیں ہیں جو کہ اس کالج کو منفرد بناتی ہیں۔

  • بینیڈ فزکس سوسائٹی
  • کیمسٹری سوسائٹی
  • سوسائٹی آف میتھمیٹیکس
  • نظریہ پاکستان سوسائٹی
  • میوزک سوسائٹی
  • ایڈونچر سوسائٹی


کالچ کے نامور فارغ التحصیل

بیرونی ربط

[|فارمین کرسچین کالج|http://www.fccollege.edu.pk]