[go: nahoru, domu]

مندرجات کا رخ کریں

کرکٹ عالمی کپ 2015 گروپ اے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرکٹ عالمی کپ 2015 گروپ اے کے مقابلے 14 فروری سے 14 مارچ 2015 تک جاری رئیں گے۔ گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، اور، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ, افغانستان اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ اس مرحلے میں 7 کی 7 ٹیمیں ایک دوسرے سے ایک ایک مقابلہ کریں گی۔ جس سے 4 بہترین کارکردگي کی حامل ٹیمیں ناک آؤٹ یعنی کوائٹر فائنل میں شریک ہوں گی۔

تفصیل

کرکٹ عالمی کپ 2015

ٹیم کھیلے جیتے ہارے برابر بلا نتیجہ رن ریٹ پوائنٹ
 نیوزی لینڈ 6 6 0 0 0 +2.564 12
 آسٹریلیا 6 4 1 0 1 +2.257 9
 سری لنکا 6 4 2 0 0 +0.371 8
 بنگلادیش 6 3 2 0 1 +0.136 7
 انگلستان 6 2 4 0 0 −0.753 4
 افغانستان 6 1 5 0 0 −1.853 2
 اسکاٹ لینڈ 6 0 6 0 0 −2.218 0

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

14 فروری
اسکورکارڈ
نیوزی لینڈ 
331/6 (50 اوور)
ب
 سری لنکا
233 (46.1 اوور)

Jeevan Mendis 2/5 (2 اوور)

Corey Anderson 2/18 (3.1 اوور)
نیوزی؛ لینڈ 98 رنز سے جیت گيا۔
ہاگلے اوول، کرائسٹ چرچ

سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے برینڈن میککلم اور کوری اینڈرسن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔اس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے تھریمانے نے اچھی بلے بازی کی اور نصف سنچری بنائی۔انھوں نے پہلے دلشان اور پھر سنگاکارا کے ساتھ مل کر بالترتریب 68 اور 57 رنز کی شراکتیں قائم کیں۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بلے بازوں میں اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی زیادہ دیر وکٹ پر جم نہ سکا۔ میتھیوز نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی کے علاوہ کورے اینڈرسن، بولٹ، ملنے اور ویٹوری نے بھی دو، دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کی جانب سے میککلم اور اینڈرسن کے علاوہ کین ولیمسن نے بھی نصف سنچری بنائی جبکہ مارٹن گپٹل ایک رنز کی کمی سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔[1]

آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان

14 فروری (د/ر)
اسکورکارڈ
آسٹریلیا 
342/9 (50 اوور)
ب
 انگلستان
231 (41.5 اوور)
Aaron Finch 135 (128)
Steven Finn 5/71 (10 اوور)
جیمز ٹیلر 98* (90)
Mitchell Marsh 5/33 (9 اوور)
آسٹریلیا 111 رنز سے جیت گیا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ، میلبورن
  • انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ منتخب کی

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو آسٹریلیا نے ایرون فنچ اور گلین میکسویل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت نو وکٹوں پر 342 رنز بنا ڈالے۔ آسٹریلوی اوپنرز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور سات اوور میں ہی 50 رنز بنا دیے۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا مگر انگلش ٹیم 42 ویں اوور میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جیمز ٹیلر انگلش اننگز میں واحد قابلِ ذکر بلے باز رہے۔ انھوں نے 98 رنز کی عمدہ اور ناقابلِ شکست اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ پر سوائے کرس ووکس کے ان کا ساتھ کوئی نہیں دے سکا ہے جنھوں نے 37 رنز بنائے۔انگلینڈ کے ٹاپ اور مڈل آرڈر کی ناکامی اور 92 کے مجموعی سکور پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد ووکس اور ٹیلر کے درمیان 92 رنز ہی کی اہم شراکت ہوئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے عمدہ بولنگ کی اور 5 ووکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے بولر سٹیون فن نے اننگز کی آخری تین گیندوں پر ہیڈن، میکسویل اور جانسن کو کیچ آؤٹ کروا کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ وہ عالمی کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے پہلے بولر ہیں۔ عالمی کپ میں اب تک آٹھ مرتبہ ہیٹ ٹرک کی گئی ہے اور سری لنکا کے لستھ ملنگا نے دو مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔[2]

نیوزی لینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ

بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان

نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلستان

آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

سری لنکا بمقابلہ افغانستان

انگلستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ

افغانستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ

بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا

نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

انگلستان بمقابلہ سری لنکا

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

بنگلہ دیش بمقابلہ سکاٹ لینڈ

نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا

انگلستان بمقابلہ بنگلہ دیش

سری لنکا بمقابلہ سکاٹ لینڈ

نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

انگلستان بمقابلہ افغانستان

آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2015/02/150213_cwc_srilanka_newzealand_first_match_tk سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ، کرکٹ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ فاتح
  2. http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2015/02/150214_cwc_aus_eng_odi_zs