حیطہ (طبیعیات)
Appearance
(Amplitude سے رجوع مکرر)
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، حیطہ (ضدابہام)
حیطہ (عربی سے ماخوذ۔ انگریزی: amplitude) کسی اِرتعاشی نظام میں، ہر ارتعاش (oscillation) کے ساتھ، اِرتعاشی متغیر (oscillation variable) میں تبدیلی کی مقدار ہے۔
سلیس الفاظ میں اِس کی تعریف کئی طرح سے کی جا سکتی ہے:
- کسی واسطے (medium) میں ایک لہری دورہ (wave cycle) کے دوران زیادہ سے زیادہ پیدا ہونے والے اضطراب (disturbance) کی مقدار۔
- کسی لہر کے فراز (crest) کی اُونچائی۔
- لہری فراز (wave crest) کا اپنی متوازن حالت (equilibrium position) سے فاصلہ۔
- لہر کا اپنی عام حالت سے اُتار یا چڑھاؤ کا فاصلہ۔
’’کسی نقطہ کے گرد ارتعاشی حرکت کرتے ہوئے جسم کا اس نقطہ سے زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ حیطہ کہلاتا ہے۔‘‘ یا ’’جھولنے والے ذرات کا درمیانی جائے وقوع (Mean position) سے کسی ایک طرف زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ حیطہ کہلاتا ہے۔‘‘‘ حیطہ میں اِضافہ کرنے سے آواز بُلند ہوجاتی ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- تعدد
- طول موج
- حیطہ تضمیص (amplitude modulation)