ریحام خان
ریحام خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1973ء (51 سال) اجدابیا |
شہریت | پاکستان مملکت متحدہ |
شریک حیات | عمران خان (2015–2015) |
تعداد اولاد | 3 |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، مصنفہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ریحام خان Reham Khan | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1][2][3] اجدابیا، لیبیا |
اپریل 3, 1973
قومیت | برطانوی پاکستانی |
مذہب | اسلام |
شریک حیات | اعجاز رحمان(1992–2005)،[4] عمران خان (2015) طلاق۔[5][6] مرزا بلال بیگ (2022) |
اولاد | ساحر ردھا عنایہ[7] |
تعداد اولاد | 3 |
عملی زندگی | |
تعليم | صحافت میں ماسٹرز |
پیشہ | صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
دور فعالیت | 2007–تا حال |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
ریحام خان (Reham Khan) ایک برطانوی پاکستانی صحافی ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کی بیوی [8] رہی، تاہم اب دونوں کے درمیان میں طلاق ہو چکی ہے جس کی تصدیق 30 اکتوبر 2015ء کو ہوئی جب عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بابت ٹویٹ لکھی۔[9]
ابتدائی زندگی
ریحام کی پیدائش ایک پاکستانی ڈاکٹر نیئر رمضان کے گھر ہوئی۔ ان کا تعلق سواتی قبیلے کی ذیلی شاخ لغمانی قبیلے سے ہے اور یہ نسلا پشتون ہیں۔ یہ چار زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں ، جس میں شامل ہے انگریزی، اردو، پشتو اور ان کی آبائی زبان ہندکو۔ ان کے خاندان کا تعلق بفہ کے علاقے سے ہے جو مانسہرہ ، خیبر پختونخوا سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ان کے والدین 1960ء کے اواخر میں لیبیا چلے گئے تھے جہاں 3 اپریل 1973ء میں اجدابیا میں ریحام کی ولادت ہوئی۔ ان کا ایک بھائی اور بہن ہے۔[10][11]
ریحام عبد الحکیم خان کی بھانجی ہیں جو خیبر پختونخوا صوبے کے گورنر رہے ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی۔ ریحام نے جناح کالج برائے خواتین ، پشاور سے بی اے کیا ہے۔
پہلی شادی اور طلاق
ان کا پہلا نکاح 23 جولائی 1992ء کو ایبٹ آباد میں اعجاز ولد فضل الرحمان کے ساتھ ہوا۔ ان کے پہلے شوہر اعجاز رحمان ماہر نفسیات ہیں ، صحافت کے شعبہ میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے، 2005ء میں طلاق ہو گئی۔ اس شادی سے ریحام کے تین بچے (ایک بیٹا ، 2 بیٹیاں) ساحررحمان ، ردھا رحمان اور عنایہ رحمان۔ ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں،
کیریئر
طلاق کے بعد ریحام نے براڈکاسٹ جرنلسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ پہلا ہوسٹنگ شو 2006ء میں لیگل ٹی وی پر کیا۔ 2007ء میں سن شائن ریڈیو ہیرفورڈ اور ورسیسٹر کے لیے کام کیا۔ 2008ء میں ریحام نے بی بی سی میں براڈکاسٹ جرنسلٹ کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔
2013ء میں پاکستان آمد ہوئی اور پاکستانی ٹی وی چینل نیو زون میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد آج ٹی وی میں چلی گئیں۔ 2014ء میں کچھ مدت کے لیے پی ٹی وی گئیں مگر مختصر مدت بعد اسے چھوڑ کر ڈان نیوز پر حالات حاضرہ کا پروگرام ان فوکس شروع کر دیا۔
2015ء میں کچھ دیر شادی کے بعد ٹی وی پروگرام نہیں کیا مگر پھر ڈان سے ہی مئی میں ایک نیا پروگرام "ریحام خان شو" شروع کیا جس میں پاکستانی ہیروز کی ستائش کی گئی۔ دسمبر 2015ء میں نیو ٹی وی سے تبدیلی (تبدیلی سابقہ شوہر عمران خان کا سیاسی نعرہ ہے ) کے نام سے ایک نیا ٹی وی پروگرام شروع کیا۔ جون 2016ء میں نیو ٹی وی کو خیرباد کہا۔
فلم
ریحام نے جاناں نام کی رومانوی مزاحیہ فلم بھی بنائی، جوسوات کے علاقے میں فلمائی گئی اور ستمبر 2016 میں ریلیز ہوئی۔
عمران خان سے شادی اور طلاق
6 جنوری 2015ء کے دن عمران خان نے ریحام خان سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی جس کے بارے میں اکتوبر 2014ء سے چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں (بعد ازان ریحام خان نے دعوی بھی کیا کہ ان کی عمران خان سے شادی نواز شریف کے خلاف دھرنے میں ہی ہو گئی تھی)۔ شادی کی تقریب عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوئی جبکہ ولیمے کی تقریب میں غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں کوئی سیاسی شخصیت موجود نہیں تھی۔
چند ماہ بعد ہی اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں اور بالآخر 30 اکتوبر 2015ء میں عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی.
تیسری شادی
23 دسمبر 2022ء کو انھوں نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی امریکا میں کی،[12]
حوالہ جات
- ↑ "Imran Khan Marries Reham Khan Despite Opposition by Family"۔ Pakistan Tribune۔ 31 دسمبر 2015۔ 31 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015
- ↑ "Imran Khan Marries Reham Khan Despite Opposition by Family"۔ Shafaqna۔ 31 دسمبر 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015
- ↑ "Imran Khan 'secretly married BBC weather girl' despite concerns from family and political party about divorced mother"۔ Mirror۔ 31 دسمبر 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015
- ↑ "Reham Khan: From Hazara to Bani Gala"۔ Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015
- ↑ "Imran Khan, Reham divorce with mutual consent"۔ www.dawn.com۔ 2015-10-30۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015
- ↑ "Imran, Reham divorce with mutual consent – دی ایکسپریس ٹریبیون"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015
- ↑ "Imran Khan's new bride Reham Khan shakes a leg with her ex-husband! Watch Video"۔ India.com۔ 7 جنوری 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015
- ↑ "Imran and Reham Khan tie the knot in Bani Gala"۔ Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015
- ↑ سچ ٹی وی، 30 اکتوبر 2015، "عمران خان اور ریحام میں طلاق ہو گئی، عمران خان نے تصدیق کر دی"
- ↑ "Reham Khan: From Hazara to Bani Gala"۔ The Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015
- ↑ Jenn Selby (16 جنوری 2015)۔ "Reham Khan: Outrage in Pakistan as former BBC presenter who recently married Imran Khan is filmed cooking sausages"۔ The Independent۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2016
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1194242
- 1973ء کی پیدائشیں
- 3 اپریل کی پیدائشیں
- اسلام آباد کی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی خواتین
- پاکستانی خواتین صحافی
- پاکستانی صحافی
- پاکستانی یاداشت نگار
- پشتون شخصیات
- ضلع مانسہرہ کی شخصیات
- لیبیا میں پاکستانی تارکین وطن
- مملکت متحدہ کو پاکستانی تارکین وطن
- ہندکو شخصیات
- پاکستانی مصنفین
- پاکستانی نژاد برطانوی صحافی
- ڈان میڈیا گروپ کی شخصیات
- مملکت متحدہ کے وطن گیر شہری
- پاکستانی نژاد لیبیائی شخصیات
- برطانوی خواتین ریڈیو پیش کنندہ
- پاکستانی خواتین ریڈیو پیش کنندہ
- خواتین یاداشت نگار
- اکیسویں صدی کی پاکستانی مصنفات
- پشتون مصنفات