[go: nahoru, domu]

مندرجات کا رخ کریں

جہاز حویلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حویلی ٹوڈر مل ٹنڈن مقبول جہاز حویلی یا جہاز محل سترہویں صدی کے ٹوڈرمل، ایک سرھندی اگروال ، کی رہائشی حویلی تھی۔ جو مغل سلطنت کے تحت سرہند کے نواب وزیر خان کے دربار میں دیوان بن گیا۔ آج یہ گرو گوبند سنگھ کے جوان شہید بیٹوں اور ان کی والدہ کی آخری رسومات کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ حویلی سرہند ۔ روپ نگر ریلوے لائن کے مشرقی اطرفف میں ہرنم نگر میں واقع ہے جو فتح گڑھ صاحب سے صرف ایک کلومیٹر دور ہے ۔ اب اس حویلی کو پنجاب حکومت اور انٹیچ کی مدد سے ایس جی پی سی نے اتنظام سنبھالنے کے ساتھ بحالی کا کام شروع کر دیا ہے [1] ۔

ٹوڈر مل کے وارثین سرہند سے لدھیانہ منتقل ہو گئے ہیں۔ موجودہ نسل میں مینڈلوں کو کشتریوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاریخ میں دونوں ٹوڈر مل ایک ہی خاندان سے ہیں۔ منڈل کے خاندانی ریکارڈ 16 ویں صدی سے ہریدوار میں دستیاب ہیں۔ ٹوڑ مال پنجاب سے تھا۔

فن تعمیر

[ترمیم]
جہاز حویلی کو بحال کیا جارہا ہے۔

سرہندی اینٹوں سے تعمیر شدہ شاہانہ حویلی مغل گورنر نواب وزیر خان کے محل کے عین مقابل موجودہے ۔ ایک زمانے میں وسیع پیمانے پر مہمانوں کے استقبال اور خاطر مدارت کے لیے شہرت رکھتی تھی جس میں سرسبز گھاس سے مزین قطعے میں ایک تالاب اور کئی فوارے بھی موجود تھے۔

دیوان ٹوڈر مل

[ترمیم]
فائل:TodarMall Hall.JPG
گرودوارہ فتح گڑھ صاحب میں دیوان ٹوڈر مل ہال

دیوان ٹوڈر مل سرہندی نواب وزیرخان کے دربار میں دیوان اور چوپڑا محقق تھے۔ [2] [3] اور پھلکیاں ریاستی گزٹیر کے مطابق ، ان کا تعلق پٹیالہ سے کچھ میل دور کاکڑا گاؤں سے تھا۔

موجودہ دور (2021)میں گردوارہ جیوتی سواروپ ، اس جگہ پر موجود ہے جہاں تین شہدا کا آخری جنازہ ادا کیا گیا تھا ، دونوں گوردواروں کو ملانے والی سڑک کو دیوان ٹوڈر مل مارگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آج بھی دیوان ٹوڈرمل کے لیے سکھوں میں بہت احترام پایا جاتا ہے۔ ایس جی پی سی کے ذریعہ تاریخی گرودوارہ فتح گڑھ صاحب میں دیوان ٹوڈر مل یادگاری ہال ، تعمیر کیا گیا ۔ [4]

مزید دیکھو

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Shrines: Haveli Todar Mal"۔ ضلع فتح گڑھ صاحب website۔ 10 فروری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "AN ANCIENT BROTHERHOOD"۔ www.telegraphindia.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2020 
  3. "Jahaz Haveli - SikhiWiki, free Sikh encyclopedia."۔ www.sikhiwiki.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2020 
  4. "Dewan Todar Mal- A true devotee of the Guru"۔ فتح گڑھ صاحب website۔ 09 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2010 

بیرونی روابط

[ترمیم]