[go: nahoru, domu]

مندرجات کا رخ کریں

رخش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لغوی معنی سفید و سرخ ملا ہوا رنگ۔ اس رنگ کا گھوڑا۔ المعروف رستم کا گھوڑا۔ فردوسی نے رستم کے گھوڑے کو افسانوی انداز میں پیش کیا ہے۔ مثلا کسی جنگل میں رات کے وقت رسم رخش کو جاگنے کی ہدایت کرکے سو گیا۔ وہ پہرا دیتا رہا۔ تھوڑی دیر بعد ایک عفریت مثال اژدہا رستم کی جانب بڑھا۔ رخش نے اس پر حملہ کر دیا۔ دونوں میں کشمکش جاری تھی کہ رستم جاگ پڑا اور اس نے اژدہے کو ہلاک کر دیا۔ افسانوں سے قطع نظر رخش کی عام خصوصیت وفاداری، تیز رفتاری اور دشت و صحرا میں اونٹوں کی مانند صابر ہونا ہے۔